پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد، ملزم گرفتار

0 47

پنڈدادنخان: سٹی چوکی پولیس پنڈدادنخان کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد، ملزم گرفتار، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر پنڈدادنخان شہر میں آتش بازی فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان چوہدری عبدالرحمٰن کی قیادت میں انچارج سٹی چوکی شاہد امجد نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے محلہ عالم شاہ نمبر 1 کے رہائشی طاہر محمود سے 22 کارٹن جس میں لاکھوں روپے مالیت کے چائنہ پٹاخے 7ہزار ڈبیاں 100 سے زائد انار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سماجی حلقوں نے پولیس کی اس شاندار کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا، پنڈدادنخان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، للِہ گولپور روڈ پر مسلح ڈکیتوں میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.