ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری لیبر یونین کی ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر رٹ پٹیشن خارج

پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری لیبر یونین کی ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر رٹ پٹیشن خارج کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری لیبر یونین کی طرف سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں لیبر کورٹ کے فیصلے (مزدورں کی جبری برطرفی) کے خلاف دائر رٹ خارج کر دی گئی ہے۔
مزدور رہنما ملک نصرت کا کہنا ہے کہ مزدورں کی جبری برطرفی اور فیکٹری کی بندش کسی صورت قبول نہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، مزدورں کی بحالی تک جہدوجد جاری رہی گی۔