شادی شدہ خاتون سے اجتماعی؛ پانچ ملزمان گرفتار

لاہور: پنجاب پولیس نے شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتیکرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں موجود ملزمان کی شناخت عمران، عبداللہ، عباس، حفیظ اور عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ انسپکٹر محمد رضا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا۔
شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔