لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا

0 13

لاہور: پنجاب اسمبلی کے احاطے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی جوتے کی زد میں آگئے، وفاقی وزیر پر جوتا پھینکنے کا واقعہ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوتا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ کے ڈرائیور کی جانب سے اچھالا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس ختم ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ اسمبلی سے جانے لگے تو انکی گاڑی پر جوتا اچھالا گیا، رانا ثناءاللہ واقعے کے وقت گاڑی میں ہی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.