آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
#PICTURES: Crown Prince Mohammed bin Salman receives the Chief of Army Staff of #Pakistan Lt. Gen. Asim Munir in #AlUla pic.twitter.com/lC0V7LCAYz
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) January 9, 2023
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورے کے دورانسعودی ولی شہزادہ عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی کی ہے۔ سعودی ونٹر ریزارٹ العلا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے بھی کھولے گئے تھے، جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دی۔