ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

0 17

کراچی: غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، ذخائر 25 روز کی درآمدات کی ضرورت پوری کرنے کی سطح پر آگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امارات این بی ڈی اور دبئی اسلامک بینک کو مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں، امارات این بی ڈی کو 60 کروڑ ڈالر اور ڈی آئی بی کو 42 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

ان ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4.5 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جو کہ سرکاری ذخائر کی 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

بینکنگ انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل 2022ء سے اب تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 6.35 ارب ڈالر کم ہوچکے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.