عمران خان حملہ؛ ملزم نوید کے موبائل کا ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہ ہوسکا

0 20

لاہور: عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی، ملزم کے موبائل سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں ہوسکا تاہم کال ریکارڈ مل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے بعد ملزم نوید کو فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے موبائل فون کو فرانزک کے لیے بھیجا گیا جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئیں، وٹس ایپ گروپ میں ایک نمبر علی رضا کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 18 سو 69 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر، 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوز ملی ہیں، ملزم نوید کے فون کا تمام آڈیو اور وڈیو کی ڈی وی ڈی بناکر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا تاہم جو ڈیٹا اس نے ڈیلیٹ کردیا ہے وہ ریکور نہیں ہوسکا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.