ملک کے مختلف شہروں میں 5 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ

0 26

پشاور / مری: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور ملکہ کوہسار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں، ہری پور، جہلم، پنڈ دادنخان کے شہر اور مضافات میں رہنے والوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

گلگت، بلتستان، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں ملکی کوہسار مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد وہاں ریسکیو 1122 کو الرٹ کردیا گیا۔ وادی لیپہ اور فیصل آباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بونیر، دیر بالا، غذر، گاہکوچ، یسین، پھنڈر، ایبٹ آباد، یری پور، عباس پور، چترال، بٹگرام، ٹیکسلا، چکوال، منگلا، کوٹلی آزاد کشمیر، ملتان، ساہیوال اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان اور گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔

آخری اطلاعات تک زلزلے کے نتیجے میں کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.