جدہ سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافروں کا برا حال

جدہ سے اسلام آباد آنے والی نجی ائیر لائن(سرین ایئرلائن) کی پرواز ای آر 802 تاخیر کا شکار، جدہ ائیرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج اور نعرے بازی کی، پرواز کی تاخیر کی وجہ سے بزرگ، خواتین، بچوں اور مریضوں کا برا حال ہے۔
ای آر 802 نے دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر جدہ سے روانہ ہونا تھا، پاکستانی وقت کے مطابق پرواز نے رات ساڑھے نو بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنا تھا۔ نجی ایئرلائن کی پرواز تاحال روانہ نہ ہو سکی۔
جدہ ائیرپورٹ پر مسافروں کو احتجاج اور نعرے بازی کی، پرواز کی تاخیر کی وجہ سے بزرگ، خواتین، بچوں اور مریضوں کا برا حال ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز عملے کے مطابق جہاز میں تکنیکی خرابی ہے، اس پرواز میں سفر کرنا رسک سے کم نہیں ہے، مسافروں نے وزارت ہوابازی اور نگران وزیراعظم سمیت اعلی حکام سے نوٹس لے کر پرواز تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔