پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ 16 نومبر کو جہلم پہنچے گا

0 635

جہلم: تحریک انصاف کاحقیقی آزادی مارچ 16 نومبر کو سرائے عالمگیر سے جہلم پہنچے گا جہاں عمران خان ویڈیولنک پر شرکاء سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ 16 نومبر بروز بدھ کو جہلم پہنچے گا، شاندار چوک میں اکرم شہید پارک کے سامنے پنڈال سجایا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین لانگ مارچ کے شرکاء کا جہلم پہنچنے پر استقبال کریں گے۔ لانگ مارچ جہلم پہنچ کر پہلے دن شاندار چوک جبکہ جمعرات کو دینہ میں پڑاؤ ڈالے گا۔ لانگ مارچ کے پیش نظر 19 نومبر کو جہلم میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

لانگ مارچ کی سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں، لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں، کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہوں گے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.