تبادلوں کا طوفان نہ رک سکا، ڈی سی اور ڈی پی او کے بعد اے سی جہلم، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی تبدیل

جہلم: تبادلوں کا طوفان نہ رک سکا، ڈی سی اور ڈی پی او کے بعد اے سی جہلم ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی تبدیل، سرکاری کاموں کا بیڑہ غرق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد سے تبادلوں کا طوفان تاحال جاری ہے اور آئے روز تبادلوں سے سرکاری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

چند روز قبل ضلع کے ڈی سی اور ڈی پی او کی تبدیلی کے بعد گزشتہ روز اے سی جہلم ماریہ جاوید اور اس کے ساتھ ہی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہلم فیاض حسین کا تبادلہ بھی کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مسلسل تبادلوں کے باعث سرکاری اداروں کی کارکردگی روبہ زوال ہے اور کروڑوں کے بل بقایات جات میں پڑے ہیں جبکہ مالی سال ختم ہو نے کا ایک دن باقی رہ گیا ہے جس کے بعد بلوں کی ادائیگی مزید مشکل ہو جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button