جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ باز ملزم علی ماہی ولد محمد ریاض ساکن شمالی محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پتنگیں معہ ڈور برآمد جبکہ منشیات فروش ملزم سجاد علی ولد لیاقت علی ساکن بورڈنگ محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button