جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم:کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عاصم شہزاد ولد محمد اسلم ساکن ٹویہ محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم یاسر غفور ولد غفور احمد ساکن کھڑی شریف ضلع میر پور آزاد کشمیر کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button