جہلم شہر اور گردونواح کے ڈیری فارمرز نے از خود دودھ کے نرخ بڑھا دیئے، شہری مشکلات میں مبتلا

جہلم: شہر اور گردونواح کے ڈیری فارمرز نے از خود دودھ کے نرخ بڑھا دیئے،شہری مشکلات میں مبتلا ہیں۔

فارمرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کھل ونڈا چوکر ، بھوسہ ، سبز چارہ ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ان میں آئے روز بتدریج اضافے سے ڈیری فارمز کو کمر توڑ مہنگائی کا سامنا ہے ، حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر کسی صورت دودھ فروخت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت 110 روپے فی لیٹر کے حساب سے دودھ فروخت کروانا چاہتی ہے تو ایسے سٹور قائم کئے جائیں جہاں سے فارمرز کو ارزاں نرخوں پر کھل ونڈہ وغیرہ دستیاب ہو۔ حکومت آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے ، تو دودھ ، دہی کی قیمتوں پر توجہ کیوں نہیں دی جارہی۔

فارمرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کے نرخوں میں فی الفور اضافہ کیا جائے اگر حکومت نے دودھ کے نرخوں میں اضافہ نہ کیا تو مجبوراً دودھ کی فروخت بند کر دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button