چند روز کے بعد ہی حکومت گھبرا گئی، عوام کے جم غفیر نے شیر کو بلی بننے پر مجبور کر دیا۔ فراز چوہدری

جہلم: فراز چوہدری نے کہا کہ چند روز کے بعد ہی حکومت گھبرا گئی ، عوام کے جم غفیر نے شیر کو بلی بننے پر مجبور کر دیا، پی ٹی آئی کے کارکن حکومتی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہر مشکل وقت میں تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومتی غنڈہ گردی اور ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے حکومت وقت سے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، حکومتی ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومتی منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ہفتہ کے روز ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حکومت نے گرفتار کرلیا اور بعد ازاں رہا کر دیا۔

فراز چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع سیالکوٹ کی قیادت نے 10 روز قبل ضلعی انتظامیہ سے جلسہ کرنے کی اجازت کے لئے تحریری طور پر رجوع کررکھا تھا انتظامیہ نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اجازت دینے یا نہ دینے کے احکامات جاری کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کررکھی تھی ، عین اس وقت جب مرکزی قیادت نے ضلع سیالکوٹ کے غیور عوام سے خطاب کرنا تھا تو انتظامیہ نے اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے اسٹیڈیم پر ہلہ بول دیا اور عثمان ڈار سمیت 40 سے زائد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضلع سیالکوٹ کے پر امن کارکنان پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد لاٹھی چارج کرتے ہوئے جلسے کی انتظامات کو درہم برہم کرنا شروع کر دیاتھا، جس کی پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت کو بزدلانہ روش تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button