دینہ کے نواحی علاقہ میں پیزا شاپ میں آتشزدگی، ملزم جھلس گیا، سامان جل کر خاکستر

دینہ کے نواحی علاقہ میں شارٹ سر کٹ کے باعث پیزا ہاؤس پر آگ بھڑک اٹھی ، دوکان میں پڑے 2سلنڈروں کو بھی آگ لگ گئی اور زور دھماکے سے آگ نے پو ری دوکان کو لپیٹ میں لے لیا ، ملازم زخمی، دوکان کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ بو ہڑیاں اڈا پر واقع فائیو سٹار پیزا ہاؤس پر اچانک شارٹ سر کٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے دوکان میں پڑے دو نوں سلنڈروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے زور دار دھماکوں کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

دوکان میں پڑا تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ دوکان کا ملازم 17سالہ عمران بھی شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا جبکہ مزید نقصان ہو نے سے بچالیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button