پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم میں ٹریننگ سیشن، خاندانی منصوبہ بندی کے مذہبی تناظر میں وسوسے اور حقیقتیں کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم میں فیلڈ ورکرز کا ٹریننگ سیشن، خاندانی منصوبہ بندی کے مذہبی تناظر میں وسوسے اور حقیقتیں کا انعقاد کیا گیا۔

بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ ورکرز کے ساتھ مختلف میٹنگز اور تربیتی سیشنز میں سامنے آنے والی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امر کی ضرورت محسوس ہوئی کہ عوام الناس اور فیلڈ ورکرز میں خاندانی منصوبہ بندی کے مذہبی تناظر بارے مختلف وسوسے اور سوالات ہیں جو اذہان میں الجھن پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے یہ ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا کہ فیلڈ ورکرز کو فیلڈ میں لوگوں کے مذہبی حوالے سے کئے جانے والے سوالات اور الجھنوں کو سمجھا جائے اور ان وسوسوں اور سوالات کے جواب اور حقیقتوں کو واضح کیا جائے کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کے بارے میں بنی نوع انسان کی فلاح کیلئے واضح ہدایات نہ ہوں۔

سیشن کے مہمان خصوصی نبیل علی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم نے تمام علماء اور ورکرز کی مذہبی حوالے سے خاندانی منصوبہ بندی کے سوالات کو سمجھنے کی کاوش کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سیشن مذہبی حوالے سے خاندانی منصوبہ بندی اور ماں بچے کی صحت میں خاندانی منصوبہ بندی کے کردار کو سمجھنے اور فیلڈ میں عوام الناس کو حقیقت سے آگاہ کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button