جہلم میں بلال ٹاؤن کی مین سڑک تباہی کا شکار، جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے، عوام سخت پریشان

جہلم میں بلال ٹاؤن کی مین سڑک تباہی کا شکار جن میں اتنے گھڑے پر چکے ہیں کہ وہاں سے گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں اور پیدل راہگیروں کا چلنا بھی دشوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے ملحقہ بلال ٹاؤن کی مین سڑک کے علاوہ ٹینکی گراؤنڈ کے ساتھ والی سڑک اور دوسڑی سڑکیں تباہی کا شکار ہیں جن میں گھڑے پڑ چکے ہیں اور وہاں کے لوگ پریشانی کی عالم میں انتظامیہ سے متعدد بار سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کر چکے ہیں تاہم اس پر اب تک عمل نہ ہوا ہے۔

یہ ہاؤسنگ کالونی حکومت پنجاب کے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ نے بنائی تھی جبکہ اس میں سب سے بڑا سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ تھاجس کو حل کرنے کے لیے تمام سڑکیں توڑی گئیں لیکن اس کے بعد سڑکیں نہ بنی۔

بلال ٹاؤن کے باسیوں کا وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے مطالبہ ہے کہ اس خوبصورت بلال ٹاؤن کی تمام سڑکوں کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button