ایف آئی اے کا سوہاوہ میں چھاپہ، کرنسی کا غیرقانونی کاروبار کرنے والا تاجر گرفتار

سوہاوہ: ایف آئی اے کا سوہاوہ میں چھاپہ، ایف آئی اے نے کرنسی کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے تاجر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے پر ایف آئی اے کی ٹیم امتیاز عرف تاجی سپر سٹور پر چھاپہ مارا جہاں بھاری مقدار میں کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم امتیاز عرف تاجی کے بیٹے عمر امتیاز کو گرفتار کرلیا، تاجی سپر سٹور پر عرصہ دراز سے کرنسی کا نام کیا جا رہا تھا جس کی شکایت پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا اور کرنسی برآمد کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button