گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شگفتہ جبین

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین سے صحافیوں کے وفد نے احسن وحید اور شیخ انیس کی زیر صدارت تعارفی میٹنگ کی جس میں احسن وحید اور شیخ انیس نے اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین کو خوش آمدید کہا۔

تعارف کے بعد تحصیل سوہاوہ کی محرومیوں اور مسائل کے امور زیر بحث آئے جنہیں اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین نے سنا اور ان مسائل کے حل کیلئے صحافیوں سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

پانی ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ مہنگائی ان مسائل میں سر فہرست تھے جس کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین نے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان تمام مسائل کی وہ خود روازنہ کی بنیاد پر نگرانی کریں گی۔

میٹنگ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین نے تحصیل سوہاوہ کی عوام کیلئے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے مستقبل قریب میں مختلف ضروریات زندگی کی اشیاء پر دی جانے والی سبسڈی کے متعلق آگاہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کا مقصد مسائل کی نشاندہی کرنا ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر گرانفروشی ذخیرہ اندوزی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button