مسلم لیگ ن ملک کو بہتری کی جانب لے کر جائے گی۔ سید زاہد شیرازی

پنڈدادنخان: سید زاہد شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کوبہتری کی جانب لے کر جائے گی، سابق حکومت کی نااہلیوں کا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت رہنما نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن کرنل (ر) سید زاہد شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لِلہ پنڈدادنخان روڈ کی تعمیر کا کام اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔

اس موقع پر سید زاہد شیرازی نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے دورہ کے دوران پریس کلب پنڈدادنخان کے لیے 30ہزار روپے دیئے جوکہ فنانس سیکرٹری خواجہ محمد امجد وصول کئے۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں ،جنرل سیکرٹری یونس شہباز ،چیئر مین حکیم اختر علی شاہ بخاری ،الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان ،نائب صدر نور چغتائی ،فنانس سیکرٹری خواجہ امجد ،انفارمیشن سیکرٹری محمد وسیم وصی ،چیئر مین ایکشن کمیٹی اسد علی بخاری وائس چیئر مین حاجی عبدالستار آزاد،سینئر صحافی ملک ظہیر اعوان ،چوہدری رفیق ،چوہدری اعجاز ، اطہر عمران ،ملک کرامت سمیت دیگر اراکین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈپنڈدادن خان نے کرنل (ر) سید زاہد شیرازی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button