ایک درجن سے زائد ٹیوب ویل آپریٹرز کو پچھلے بقایا جات ادا کر دیئے گئے ہیں۔ حاجی محمد افضل بلوچ

جہلم: آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن ایپکفا کا ہنگامی اجلاس دفتر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ یونین آفس میں ہوا، اجلاس کی صدارت سرپرست اعلیٰ و ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے کی اجلاس میں محنت کشوں نے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ٹیوب ویل آپریٹرز کو عرصہ دراز سے اوور ٹائم الاؤنس نہ دیکر پریشان کیا جا رہا تھا ٹیوب ویل آپریٹر نے دن رات محنت کرکے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کی جبکہ میونسپل کمیٹی کے متعلقہ شعبہ نے ٹیوب ویل آپریٹرز کی معاونت کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔

آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن ایپکفا کے ضلعی صدر مزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ نے محنت کشوں کی مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے خود میدان میں آئے اور انہوں نے رات دن محنت کرکے ٹیوب ویل آپریٹرز کو ان کے اوورٹائم سمیت دیگر مراعات دلوائے۔

مزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ نے محنت کشوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ چار مرتبہ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی انہیں درجہ چہارم کے ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے خصوصی تعاون کرتے ہوئے ٹیوب ویل آپریٹرز کے بلوں پر دستخط کئے ، اس طرح 1 درجن سے زائد ٹیوب ویل آپریٹرز کو پچھلے بقایا جات ادا کر دیئے گئے ہیں ۔

محنت کشوں نے مزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ، ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے متحد ہونے اور ہماری تنظیم کی کوشش اور کاوشوں کی وجہ سے ہمارے بقایا جات کی ادائیگی ممکن ہوئی ہے جس پر ہم حاجی محمد افضل بلوچ سمیت تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button