جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس، عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس ، عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتاق برگٹ نے اجلاس کی صدارت جبکہ سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کارروائی کے فرائض سر انجام دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کیا جب کہ تلاوت قرآن پاک کا شرف ابرار الحق کو حاصل ہوا۔ سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے گزشتہ ماہ کی کار کردگی رپورٹ بھی پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل نے سابقہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی کی ایگز یکٹوباڈی سے منظوری لی،اس کے بعدایجنڈا کے مطابق ای کامرس کلاسز کے چوتھے سیشن کے اجراء کی ہاؤس نے منظوری دی دیگر امور بھی بااجازت صدر عمر مشتاق برگٹ زیر بحث آئے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ، نائب صدرملک فہد انوار،سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدر عرفان لطیف قریشی ،ایگزیکٹوممبر و چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز،ایگزیکٹو ممبر میاں نعیم بشیر، ایگزیکٹو ممبر نعیم اقبال چشتی، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود ،ایگزیکٹو ممبر عمران مجید جنجوعہ ،ایگزیکٹوممبرشیخ اسلام الدین،ایگزیکٹوممبراسحاق ڈار، ایگزیکٹوممبرچوہدری نوید اعظم،ایگزیکٹوممبردانش شکیل، ایگزیکٹوممبرمظہراکرام،ایگزیکٹوممبر زاہد عمران چوہان ، ایگزیکٹوممبر خبیب نویداور زاہد حسین نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button