جہلم میں 5 روزہ پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہو گی، 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

جہلم: ضلع جہلم میں پانچ روزہ پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہو کر 27 مئی تک جاری رہے گی، اس دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدرات منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید،اسسٹنٹ کمشنر دینہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر حیات، محکمہ پولیس، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر مظہر حیات نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 23 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پولیو ٹیموں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم کی 56 یونین کونسلز میں 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں 808 موبائل ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لیں گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button