جہلم شہر کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

جہلم: شہر کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں، عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی سڑکیں حکمرانوں کی ترقی کا راز افشاں کرتی نظرآتی ہیں، شہراور گردونواح کی عوام کو روزانہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کرنے سے چڑچڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں ، اکثرو بیشتر افراد پنجاب حکومت اور منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو بددعائیں دیتے اور کوستے نظرآتے ہیں عوام انتظامیہ اور منتخب ممبران کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کی اہم سڑکیں جہاں سے روزانہ سینکڑوںکی تعداد میں شہری گزرتے ہیں کئی سالوں سے یہ مرکزی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں جس میں کچہری روڈ، سول لائن روڈ، محمدی چوک ، کمیلہ روڈ، مشین محلہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ سمیت دیگر سڑکیں جہاں سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری گزرتے ہیں عرصہ دراز سے یہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

اندرون شہر کی سڑکیں متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جن میں کمیلہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ سرفہرست ہیں، ان سڑکوں کو صوبائی حکومت کی طرف سے عرصہ دراز سے مسلسل نظر انداز کیاجارہا ہے ، ان سڑکوں پر سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں ،رکشے ،کاریں اور موٹر سائیکلیں گزرتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کے مالکان کو آئے روز گاڑیوں کی مرمت کروانی پڑتی ہے۔

عوامی سماجی شہری ، رفاعی فلاحی تنظیموں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ عرصہ دراز سے اندرون شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہیں کی گئی جس کیوجہ سے پچھلے کئی سالوں سے شہریوں کو سفر کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیاست دانوں نے اس اہم مسئلے پر توجہ مرکوز نہ کی تو آمدہ انتخابات کے موقع پر اہل امیدواروں کو ہی منتخب کیا جائیگا۔جھوٹے وعدے اور لالی پاپ دینے والی سیاست دانوں کو ووٹ کی بجائے کورا جواب دیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button