جب ڈاکو گھر پرحملہ کردیں تو چوکیدار یہ نہیں کہتا میں نیوٹرل ہوں، فواد چودھری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب ڈاکو گھر پرحملہ کردیں تو چوکیدار یہ نہیں کہتا میں نیوٹرل ہوں، ملک کے بحران کا واحد حل الیکشن ہے، عوام کے سوموٹو لینے سے پہلے آئین کے تحت سوموٹو لیا جائے، اسلام آبا دکے تخت کا فیصلہ عوام کریں گے ، کسی امپورٹڈ حکومت اور چیری بلاسم کو نہیں مانتے، یہ تو ابتدا ہے اگر اسلام آباد گئے تو ایوان لرز جائیں گے،آج ایک مجرم نے این آراوٹو کیلئے کرائم منسٹر اور اس کی کابینہ کو لندن طلب کیا ہے۔

انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 126لوگ جو پاکستان کی سرحدوں پر شہید ہوئے اس میں درجن سے زیادہ لوگ جہلم کے تھے، ہر شہر کے لوگ اپنے طریقے سے پاکستان کی خدمت کرتے ہیں، لیکن یہ وہ دھرتی ہے جس کے لوگ پاکستان کی بنیادوں کو اپنا لہو دیتے ہیں تاکہ پاکستان کھڑا رہے، آپ نے ہمیں موٹروے دی، جی ٹی روڈ دی، پیاسی دھرتی کو نہر کا تحفہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے لوگ اس لیے نہیں کھڑے کہ آپ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہمارے محسن ہیں، بلکہ لوگ اس لیے ساتھ ہیں کہ آپ حرمت رسولﷺ اور پاکستان کی خودمختاری کیلئے کھڑے ہیں، پاکستان میں حکومت کا فیصلہ امریکا نے نہیں بلکہ جہلم اور چترال پاکستان کے لوگوں نے کرنا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اس گھر پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ہے، جب ڈاکو حملہ کردیں تو چوکیدار یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نیوٹرل ہوں، جہلم مطالبہ کرتا ہے ملک کے بحران کا واحد حل الیکشن ہے، اگر الیکشن نہ ہوا تو معاملے کا حل پیچیدہ ہوگا۔ عوام کے سوموٹو لینے سے پہلے وہ سوموٹو لیں جن کا آئین کے تحت فرض ہے، اسلام آبا دکے تخت کا فیصلہ عوام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی امپورٹڈ حکومت اور چیری بلاسم کو نہیں مانتے،آج ایک نیا تماشہ ہوا ہے کہ ایک مجرم لندن میں کرائم منسٹر اور اس کی کابینہ کو لندن طلب کررہا ہے، کہتا ہے ہمیں این آراو ٹو بنا کردکھاؤ،پاکستان کا فیصلہ عوام کریں گے کوئی چیری بلاسم یا زرداری جیسی بیماری نہیں کرے گی۔ یہ تو ابتدا ہے اگر اسلام آباد تو ایوان لرز جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button