پولیس لائنز جہلم میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی پی او جہلم نے سلامی لی

جہلم: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس لائنز جہلم میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

مارچ پاسٹ میں شامل پولیس افسران و ملازمین کے چاق و چوبند دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پریڈ کی سلامی لی اور افسران و ملازمین کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے جنرل پریڈ میں شامل اچھے ٹرن آؤٹ کے حامل افسران و ملازمین کو شاباش دی۔نظم و ضبط اور پولیس افسران کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button