عمران خان نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کردیا، علی محمد خان

جہلم: علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی جوانی پاکستان کیلئے لگائی، جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پاکستان کیلئےعمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، کچھ لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کردیا، ہمیں کوئی پاکستان سے محبت کرنا نہ سکھائے۔

علی محمد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور ان کی ٹیم کو اچھے انتظامات پرمبارکباد دیتا ہوں، مجھے آج ایک نیا جہلم نظرآرہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button