عید الفطر کے قریب آتے ہی خواتین عید کے حوالے سے ذوق و شوق سے گھروں کو سجانے میں مصروفِ عمل

دینہ: عید الفطر کے قریب آتے ہی خواتین عید کے حوالے سے ذوق و شوق سے گھروں کو سجا نے میں مصروفِ عمل، خواتین گھروں کیلئے آرائشی اشیاء کی خریداری میں دلچسپی لینے لگیں۔

سفید پو ش طبقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین سیکنڈ ہینڈ آرائشی اشیاء کی خریداری کرکے گھر وں کی سجاوٹ کو چار چاند لگا رہی ہیں۔ خوا تین گھروں کیلئے مختلف ڈیزائن اور رنگوں کے پردے ،کشن ،ٹیبل کور،کارپٹ،ڈیکو ریشن پیس و دیگرآرائشی اشیاء سے گھروں کی سجاوٹ کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیکنڈ ہینڈ اشیاء گز شتہ برسوں کے مقا بلے میں قدرے مہنگی ہونے کے باوجود ان کی ما نگ میں کمی نہیں آئی۔گھروں کو سجانے کے جنون اور شو ق میں خواتین گر می اور دھو پ میں اشیاء کی تلاش کے لئے بازاروں کے چکر کاٹتی دکھائی دیتی ہیں تاکہ عیدالفطر کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو صاف ستھرااور خوبصورت ماحول میسر آ سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button