جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم علی رضا ولد اظہر اقبال ساکن ڈھوک وہاب دین جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم جمیل اختر عزیز ولد محمد رشید ساکن موہال دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 222 بور، پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ 2 منشیات فروشوں محمد سرفراز ولد محمد ریاض ساکن نئی آبادی سید حسین دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس اور ملزم کامران اقبال ولد محمد اقبال ساکن سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 240 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button