الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکٹورل گروپس کے اندراج کا شیڈول جاری کر دیا

جہلم: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکٹورل گروپس کے اندراج کا شیڈول جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے زرائع کا کہنا ہے کہ ایسے امیدواران جو کسی سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹ پر نہیں بلکہ آزادالیکشن لڑنا چاہتے ہیں وہ الیکٹورل گروپ کا اندراج کروائیں۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیادوں پر کیا جائیگا، 24مارچ سے 28 مارچ تک الیکٹورل گروپ کے سربراہ یا انکے مجاز نمائندگان، فارم 1پر الیکشن کمیشن کے مجاز افسر کے پاس درخواست جمع کروائیں گے۔

یکم اپریل تک مجاز افسران فارم 1پر موصول ہوئی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد کسی کمی بیشی کی صورت میں درخواست متعلقہ الیکٹورل گروپ کے سربراہ کو واپس کریں گے۔ 4اپریل 2022تک الیکٹورل گروپ کے سربراہ یا انکے مجاز نمائندگان مجاز افسر کے پاس درستگی کے بعد ترمیم شدہ فارم 1دوبارہ جمع کروائیں گے۔ 6اپریل تک مجاز افسران الیکٹورل گروپ کے اندراج کی تصدیقی سند فارم 3جاری کریں گے۔

درخواستوں کو منظور یا مسترد کرنے پر مجاز افسران کے فیصلوں کے خلاف اعتراضات و گزارشات دائر کرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ ان گزارشات یا اعتراضات کی شنوائی الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ افسران کریں گے۔ 13اپریل تک ان اعتراضات و گزارشات پر فیصلے جاری کر دئیے جائیں گے اور الیکٹورل گروپس کے اندراج کا عمل مکمل کر دیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اس حوالے سے پہلے ہی صوبہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 22مارچ 2022کو جاری کرنے کا عندیہ دے چکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button