ڈومیلی اور گردونواح میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ، دورانیہ 12گھنٹے سے زائد، کاروبار ٹھپ

ڈومیلی اور گردونواح میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ، دورانیہ 12گھنٹے سے زائد، کاروبار ٹھپ، روزے داروں کوگرمی میں شدیدمشکلات کا سامنا، سحری و افطاری اور نماز تراویح کے دوران بھی بجلی بجلی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو کی بے حسی نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔ ماہ رمضان میں بھی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے روزے داروں کو شدید مشکلات کاسامنا پڑ رہا ہے۔ شہری شدید گرمی اور حبس کے باعث ذہنی اذیت کا شکارہونے لگے۔

سحری افطاری اور نمازتراویح کے دوران بھی بجلی بندہونامعمول بن گیا۔نمازیوں کا نمازکی ادائیدگی میں شدید مشکلات درپیش ہے جبکہ خواتین کوبھی سحری اور افطاری بنانے میں سخت اذیت کاسامناکرناپڑھ رہا۔

اہل علاقہ نے کہا کہ اب اور ظلم برداشت نہیں کریں گے اگر اب یہ سلسلہ نہ رکا تو آئیسکو کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکام پر عائد ہو گی۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیاکہ اس شدید گرمی سے سخت مشکلات درپیش ہے کاروبار ٹھپ ہوگیا، عید قریب ہے جس سے درزیوں کو بھی کپڑوں کی سلائی مکمل نہ ہونے سے بھی گاہکی خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ اندھیرے میں خواتین سحری بناتی ہیں، آپ نوٹس لیکر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کی مشکلات دور ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button