جہلم پولیس نے جوئے کی 2 بازیاں الٹ دیں، 13 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 13 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوڑا فیکٹری نوگراں کے قریب کھلی جگہ پر ریڈ کرتے ہوئے 8 قمار باز کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار قماربازوں میں ساجد حسین ولد نور حسین ساکن کوٹ بصیرہ، آفتاب حسین ولد محمد نواز ساکن عید گاہ جہلم، محمد اسحاق ولد محمد الیاس ساکن سعیلہ جہلم، عدنان حسین ولد منور حسین ساکن سعیلہ جہلم، خبیب بدر ولد محمد انور ساکن سعیلہ جہلم، شیر افضل ولد محمد اکرم ساکن عید گاہ جہلم، اظہر حسین ولد محمد خالق ساکن سعیلہ جہلم اور قیصر محمود ولد نور محمد ساکن کوٹ بصیرہ جہلم شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 76400 روپے، 8 عدد موبائل فونز، 4 عدد موٹر سائیکل، 1 عدد کار، 1 عدد چھلہ طلائی، 1 عدد انگوٹھی طلائی اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ادھر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ نزد نور مسجد جادہ بمقام جہلم ہوٹل پر ریڈ کیا جہاں 5 قمار باز کو بزریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار قماربازوں میں ریاست علی ولد گل خان ساکن محلہ محمود آباد جہلم، آدم خان طاوس ساکن مشین محلہ نمبر 1 جہلم، اللہ دتہ ولد محمد عالم سکان مجاہد آباد جہلم، ذوالفقار حسین ولد پہلوان خان ساکن مشین محلہ نمبر 1 جہلم اور حبیب الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن ساکن بلال ٹاؤن جہلم شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 16120 روپے، 4 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button