عید الاضحٰی کے دوران امن وامان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیر صدارت عیدالاضحٰی کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی افسران اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عیدالاضحٰی کے دوران امن وامان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی کے دوران بہترین انتظامات کئے جائیں گے تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضا کو قائم رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں 6 مویشی منڈیاں قائم کی جاچکی ہیں جہاں پر شہریوں سمیت بیوپاریوں کے لیے تمام تر سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں۔

اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے عیدالاضحی میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button