جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 8 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 8 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جنازہ گاہ آئمہ جٹاں کے ساتھ کھلی جگہ گراؤنڈ نما میں ریڈ کیا جہاں پر 8 قمار باز جو بڈریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں شبیل احمد ولد امرت اللہ ساکن مشین محلہ نمبر 2 جہلم، محمد مہربان ولد صاحب داد ساکن آئمہ، شہباز بٹ ولد وحید ساکن مشین محلہ نمبر 3 جہلم، اخلاق احمد ولد انور احمد ساکن جادہ جہلم، طاہر ولد محمد مبشر ساکن محمود آباد جہلم، شوکت علی ولد محمد صادق ساکن نیا محلہ جہلم، عمران ولد لیاقت ساکن پیراغیب جہلم، عبداللہ ولد ارشد نعیم ساکن جادہ جہلم شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 40520 روپے، 10 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button