جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار

دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، 3 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مہران طاہر ولد طاہر اقبال ساکن ساگری دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمر اللہ ولد افتخار احمد ساکن شمالی محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم حامد علی ولد ارشد محمود ساکن محلہ ہجویری کالا گجراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 160 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button