مثبت صحافی کسی معاشرے کی اصلاح میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چوہدری عابد محمود

جہلم پریس کلب الیکٹرانک میڈیا کے صدرچوہدری عابد محمود اور جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص نے کہا کہ مثبت صحافی کسی معاشرے کی اصلاح میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے صحافت کے ذریعے لوگوں کے مسائل جذبات خیالات کھیل فنون لطیفہ تفریح اور ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے، صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی خوشحالی میں صحافت کے شعبے کو بہت اہم حیثیت حاصل ہے، صحافت کسی بھی معاشرے میں آئینے کی حیثیت رکھتی ہے اور اس لئے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو صحافت سے منسلک ہوتا ہے وہ عوام کو باخبر رکھتا ہے ، صحافی کاکام ہے کہ لوگوں کی رہنمائی اور تجارت معیشت بارے معلومات فراہم کرے ، علاقائی کلچرکو اجاگر کرنا ، صحافت ایک بہت اہم ترین قومی فریضہ ہے اس کو مثبت انداز میں انجام دیں،جو بہتری ممکن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ حقیقت پر مبنی صحافت کی جائے تو دشمنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا جائے توا پنے شعبے سے غداری ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے صحافیوں کو چاہیے کہ و سینئر صحافیوں کا احترام کریں اور سینئر صحافی کو چاہیے کہ نئے آنے والے صحافیوں کی معاونت و سرپرستی کریں تاکہ معاشرے میں پائے جانے والے بگاڑ کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button