دینہ میں نا معلوم چور دن دیہاڑے منگلا روڈ سے موٹر سائیکل چو ری کر کے لے گئے

دینہ میں نا معلوم چور دن دیہاڑے منگلا روڈ سے موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے، موٹر سائیکل مالک جب کچھ دیر بعد واپس آیا تو مو ٹر سائیکل غائب تھا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں مو ٹرسائیکل چو ری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، گزشتہ روز دینہ منگلا روڈ سے دن دیہاڑے نا معلوم چور نزد عاشق فوٹو گرافر کی دو کان کے باہر سے منگلا روڈ پر کھڑا مو ٹرسائیکل ہنڈا نمبری 5496 بڑی مہارت کے ساتھ چوری کر کے لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔

مو ٹر سائیکل ہنڈا کا مالک محمد شہباز سکنہ پیر شاہ وسن جب کچھ دیر بعد واپس آیا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل غائب تھا ، مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں شدید بے چینی کی لہر بر قرار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button