سوہاوہ میں ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ، ایک موٹرسائیکل سوار زخمی، ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار

سوہاوہ: بستی راج اکبر پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کے قریب ڈکیتی کی واردات، دو موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے راولپنڈی سے موٹرسائیکل پر آنے والے اعجاز اور اس کے ساتھی کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز صبح سویرے 6 بجے کے قریب جب اعجاز اور اور اس کا ساتھی راولپنڈی کی طرف سے آ رہے تھے تو دو موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور جب وہ نہیں رکے تو ڈاکوؤں نے ان پر سیدھے فائر کر دیئے، فائرنگ سے اعجاز کی بازو زخمی ہو گیا اور ڈکیٹ ان سے 13 ہزار سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا، پولیس تھانہ سوہاوہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہل علاقہ نے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال پر سوالات اٹھا دیئے کہ آئے روز چیک پوسٹ کے بالکل ساتھ ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اگر چیک پوسٹ کے ساتھ اس طرح کی ائے روز واردات ہوں رہی ہیں تو پھر پولیس لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ چیک پوسٹ کو پھر ختم ہی کر دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button