دینہ ریلوے اسٹیشن پر ریل کار کا انجن فیل ہو گیا، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

دینہ: ریلوے اسٹیشن دینہ پر راولپنڈی سے لا ہور جا نے والی ریل کار کا انجن فیل ہو گیا ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا، اطلاع ملتے ہی ریلوے پو لیس کا عملہ بھی پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے لاہو ر جانے والی ریل کار DN/104 دینہ ریلوے اسٹیشن پر شام ساڑھے چھ بجے کے قریب پہنچی تو کراسنگ کے دوران ریل کار کا انجن فیل ہو گیا جس سے گرمی کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔

اطلاع ملتے ہی ریلوے پو لیس انچارج چو کی جہلم محمد ناظم حسین اے ایس آئی اور محرر کاشف رضا بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے سیکیور ٹی فراہم کی ، ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد ریل کار کے انجن کو ٹھیک کر کے روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button