دینہ میں کار اور سوزوکی میں خوفناک تصادم کے دوران 2 افراد شدید زخمی

دینہ کے قریب کار اور سوزوکی میں خوفناک تصادم کے دوران 2 افراد شدید زخمی ، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ ٹوٹل پمپ کے مقام پر کار اور سوزو کی نمبری RLT-1271 میں خوفناک تصادم ہوا جس سے 2 افراد محمد رشید ولد محمد نذیر سکنہ دینہ اور جبار ولد حسین سکنہ دینہ شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا، تصادم میں سو زو کی اور کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button