دینہ میں حکومت کی ہدایت پر جمعہ کے روز تمام مارکیٹس اور بازار بند رہے، تاجر برادری کا احتجاج

دینہ میں حکومت کی ہدایت پر جمعہ کے روز تمام مارکیٹس اور بازار بند رہے، کریانہ سٹورز ، بیکرز اور کھانے پینے کی اشیاء نہ ملنے پر عوام پریشان ، تاجر برادری کا شدید احتجاج، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ فوری نوٹس لیں اور آئندہ جمعہ کو بیکرز، کریانہ سٹورزاور کھانے پینے کی اشیاء پر پابندی کو ختم کیا جائے، تاجروں کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر انرجی بچت کے تحت ایک دن مارکیٹس بندرہے جس سے منگلا روڈ ، مین بازار، داتا روڈ، ریلوے روڈ اور جی ٹی روڈ کی تمام مارکیٹس اور بازار شامل تھے، بیکرز کریانہ سٹورز اور کھانے پینے کی اشیاء پر بھی پابندی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم آئندہ جمعہ کے لیے کریانہ سٹورز، بیکرز اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کو اجازت دی جائے تاکہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میڈیکل سٹور، ہسپتال، ہوٹلز، لیبارٹریز، پٹرول پمپ، سی این جی، دودھ دہی، سبزی فروٹ اور گوشت کی دوکانیں کھلی رہیں جبکہ بازار بند ہو نے کی وجہ سے شہر میں آمدورفت انتہائی کم رہی ہر طرف ہو کا عالم رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button