دینہ کے قریب 6 مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے موٹر مکینک سمیت 2 افراد کو لوٹ لیا

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر 6مسلح مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مو ٹر مکینک سمیت 2افراد کو لو ٹ لیا، 27ہزار کی نقدی اور مو بائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب ڈو میلی مو ڑ جی ٹی روڈ کے مقام پر لو ڈر مزدہ نمبری 7509 خراب ہو نے کے باعث کھڑا تھا جس کو ٹھیک کر نے کے لیے دینہ سے مو ٹر مکینک نو ر احمد گیا ہو اتھا کہ اچانک رات دس بجے کے قریب 6مسلح ڈاکوؤں نے مو ٹر مکینک نور احمد اور لو ڈر مزدہ کے ڈرائیور داؤد خان کو گھیر لیا۔

ڈاکوؤں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہو ئے کہا کہ جو کچھ ہے ہمارے حوالے کر دو ورنہ جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھو گے جس سے لو ڈر مزدہ کے ڈرائیور داؤد خان سے 27ہزار کی نقدی اور مو ٹر مکینک نور احمد سے 22ہزار مالیت کا مو بائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

بتایا جا تا ہے کہ وہاں پر مو جود متعدد گاڑیوں کو بھی لو ٹا گیا ہے واردات کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button