امام احمد رضا فاضل بریلوی نے اسلام کو ازسر نو حقیقی صورت میں قوم کے دلوں میں اجاگر کیا۔ سید عطاء اللہ شاہ

جہلم: معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی کی ذات گرامی لوگوں کے دلوں میں عشق مصطفی کی شمع روشن کئے ہوئے ہے، آپ کی ایک کتاب فتایٰ رضویہ 33 جلدوں پر مشتمل ہے جو کہ فقیہ حنفیہ کا انسائیکلو پیڈیا ہے ، عرب و عجم کے جید علمائے اکرام نے آپ کو امام تسلیم کیااور آپ سے سند حدیث حاصل کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 10 شوال المکرم کی نسبت سے امام احمد رضا بریلوی کے یوم ولادت کے حوالے سے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام اہلسنت نے اس دور میں دین اسلام کو از سر نو حقیقی صورت میں قوم کے دلوں میں اجاگر کیا، جب دین کے لبادہ محراب و منیر کے وارث اسلام میں نئے فتنے پھیلانے کی کوشش کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے تھے اور چودھویں صدی کے مجدد برحق قرار پائے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر میں دو قومی نظریہ سب سے پہلے آپ نے ہی پیش کیا، آپ نے تحریک خلافت اور تحریک ترک موالات کی بھرپور مخالفت کرکے مسلمانِ ہند کو انگریز اور ہندوؤں کے گٹھ جوڑ سے آگاہ کیا، آپ نے ایک ہزار سے زائد کتب تصنیف فرمائی الدولۃ مکیہ جیسی کتاب صرف آٹھ گھنٹوں میں حرم کعبہ میں میزاب رحمت کے نیچے بیٹھ کر لکھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button