مہنگائی نے عوام پر قیامت ڈھا دی، بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے سے بھی عوام قاصر

جہلم: مہنگائی نے عوام پر قیامت ڈھا دی، بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے سے بھی عوام قاصر، حکومت بدلنے کے باوجود بھی اگر عوام کو ریلیف حاصل نہیں تو عوام کہاں جائیں، عوامی حلقے سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی نئی لہر نے ضلع جہلم کو اپنی گرفت میں لے کر بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء کو بھی عوام سے کوسوں میل دور دھکیل دیا ہے، چینی، انڈے، دودھ، گوشت ،سبزیاں ، دالیں غرض کہ ہر بنیادی ضرورت کی چیز کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، عوام فروٹ تو درکنار ہانڈی بنانے سے بھی قاصر نظر آتے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو اگر کنٹرول نہ کیا گیا تو عوام کے لئے ایک وقت کے کھانے کا حصول بھی ناممکن ہو کر رہ جائیگا، امراء کو مہنگائی کا فرق نہیں پڑتا لیکن غرباء جو پہلے ہی حالات کے ستائے ہوئے اور محدود بجٹ کی بدولت مشکلات کا شکار ہیں ان پر مہنگائی قیامت بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔

مہنگائی کی موجود لہر کو فوری کنٹرول کیا جائے اور اشیاء کو سابقہ نرخوں پر واپس لایاجائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد خودکشیاں کرنے کی بجائے اپنے بیوی بچوں کو 2 وقت کی روکھی سوکھی روٹی مہیا کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button