جہلم پریس کلب کا تعزیتی اجلاس، جہلم پریس کلب کے مرحومین کیلئے دعا کی گئی

جہلم پریس کلب کا تعزیتی اجلاس جہلم پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاذ تلاوت کلام ِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مرزا قدیر نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت سید ناصر محمود نے حاصل کی۔

تعزیتی اجلاس کی صدارت قائم مقام صدر ملک انجم یوسف نے کی، اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری نے سرانجام دیئے۔

جہلم پریس کلب کے مرحومین جن میں خالق تنویر، شیخ احمد رضا، ساجد گھرمالہ، راجہ محمد صابر، راجہ جہانگیر، ساجد مودی، باؤ مختار احمد، بزرگ صحافی مظفر اقبال انصاری ، ملک بوستان، مرزا آصف حیات، ڈاکٹر مظہر اقبال مشر، شامل تھے کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تعزیتی اجلاس میں جہلم پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مشن ہے کارروبار نہیں ، ہمیں صحافت کے معیار اور وقار کے لئے اپنے قلم سچائیوں کی رعنائیوں سے مزین کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے ہمارے ہاتھ میں صحافت کا پرچم تھما دیا ہے، جسے ہم نے بلند رکھنا ہے اور صحافت کے اجلے دامن کو میلا ہونے سے بچانا ہے ،تعزیتی اجلاس میں جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button