جہلم میں گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، شہری تشویش میں مبتلا

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور نواحی علاقوں میں چھوٹا گوشت 1200 روپے ،بڑا گوشت 700 روپے اور مرغی کا گوشت 425 روپے فی ساڑھے 700 گرام تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامے کے مطابق چھوٹا گوشت 1000 جبکہ بڑا گوشت 500 اور مرغی کا گوشت410 روپے فی کلو فروخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مگر مقامی قصاب مسلسل من مانی کرتے ہوئے شہریوں سے زائد نرخ وصول کررہے ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹا اوربڑے گوشت کے بعد اب مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے ، اس گراں فروشی کی براہ ِ راست ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے جو سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کروانے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب چیک اینڈ بیلنس کا نظام فعال بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو پابند بنائیں کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں، مارکیٹوں اور منڈیوں کا دورہ کریں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائیں تاکہ غریب ، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادگراں فروشوں کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button