انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم عامر خان نیازی

جہلم: راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر، ایس ایچ او تھانہ سول لائن سمیت تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے، عوام کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button