عمران خان کا جلسہ جہلم کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ فواد چوہدری

دینہ: فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کبھی نہیں چاہے گی کہ ہمارے فیصلے واشنگٹن میں ہوں، ملک کے فیصلے پاکستان کی عوام نے کرنے ہیں، ہمارے قائد عمران خان 10 مئی کو جہلم آ رہے ہیں، جہلم کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کے جہلم جلسہ کے حوالے سے سوہاوہ سے جہلم کیلئے نکالی گئی سےریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوہاوہ اور دینہ میں اتنی بڑی ریلی نکال کر ثابت کر دیا کہ ضلع جہلم عمران خان کے ساتھ ہے، دینہ اور سوہاوہ کے لوگ جس طرح نکلے ہیں مجھے یقین ہے خان کے جلسہ میں عوام کا سمندر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے ضلع جہلم کے شہداء کی قربانیاں عظیم ہیں، وطن کے پودے کو کسی علاقے نے سینچا ہے تو وہ تحصیل سوہاوہ ہے، یہاں کے ہر گاوں ہر محلے میں ایک شہید ہے جس کے ہم قرض دار ہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام میں جو جوش و جذبہ ہے وہ قابل ستائش ہے، وہی لوگ آپ کے دوست ہوتے ہیں کو مشکل میں ساتھ کھڑے ہوں ایسے لوگ اصلی اور نسلی ہیں۔ ایم پی اے یاور کمال مشکل وقت میں عمران کے ساتھ کھڑے رہے۔

ریلی میں ایم پی اے راجہ یاور کمال،ضلعی تنظیم کے عہدیداران سمیت مقامی قائدین نے شرکت کی۔ ریلی کا انعقاد سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جہلم جلسہ کے حوالے سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button