یوم آزادی؛ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا ڈسٹرکٹ جیل، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دارالامان کا دورہ

جہلم: یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد نے ڈسٹرکٹ جیل، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دارالامان کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ جیل میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور اسیران جیل میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں میں مٹھائی اور پھل تقسیم کیے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے دارالامان کا بھی دورہ کیا اور وہاں مقیم خواتین اور ان کے ساتھ موجود بچوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے اور یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button